سینیٹر سراج الحق سے ضلعی ناظمہ اور ناظم جمعیت کی ملاقاتیں

478

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآباد کی ناظمہ رخسانہ کوثر اور اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے ناظم حمزہ مشتاق نے وفد کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مغرب کے پروپیگنڈے نے اسلام کے خاندانی نظام کو تباہ کیا، اسلام نے تو ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے وہ احترام دیا ہے جو کسی دوسرے مذہب نے نہیں دیا۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستا ن نے جمعیت کے ضلعی ناظم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی تمام سرکاری شعبوں کی یونیورسٹیوں میں فیسوں کو کم کرنا چاہیے تاکہ غریب طلباء کو تعلیم کی سہولت مل سکے۔