بلاول زرداری میرے بیٹے کو سرکاری ملازمت دلائیں، اشوک چند

286

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مٹیاری اڈیرو لعل اسٹیشن کے رہائشی جھونی جیالی گووو عرف اشوک چند نے پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ پیپلز پارٹی کا بنیادی کارکن ہے، اس کی ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو سمیت دیگر قائدین کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے، میرا بیٹا بے روزگار ہے، جس کو سرکاری ملازمت تک نہیں دی گئی۔ انہوں نے بلاول سے اپیل کی کہ بیٹے کو سرکاری ملازمت دی جائے۔