نوابشاہ (سٹی رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے ہینڈ پمپس کی تنصیب، الخدمت نوابشاہ کے صدر انجینئر عبدالوہاب خان نے بتایا کہ پورے ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی الخدمت کے تحت فلاح انسانیت کے کئی پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے، جس میں الخدمت کلینک مریم روڈ، آرفن بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مستقل مالی معاونت، ایمبولینس سروس، صاف پانی کی فلٹر پلانٹ سے صرف ایک روپے لیٹر میں فراہمی سمیت مستحق افراد کی امداد بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شہر میں پانی کے لیے نلکوں کی تنصیب بھی کی ہے تاکہ لوگوں کو آسانی ہو۔ دوسری طرف جن علاقوں میں ہینڈ پمپس لکائے گئے ہیں وہاں کے مکینوں نے الخدمت نوابشاہ کے اس قدم کو سراہا۔