سکھر (آن لائن) سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے سکھر بیراج کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا ہے، پہلے مرحلے میں بیراج کے خراب 6 گیٹس تبدیل کیے جائیں گے جبکہ دیگر گیٹس کی بھی مرمت کی جائے گی گیٹوں کی تبدیلی اور مرمت کے کام کی وجہ سے سکھر بیراج کو 24 دسمبر سے 30 جنوری 2021 ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اوراس سلسلے میں ٹریفک کو
روکنے کیلیے پولیس و رینجرز کی مدد حاصل کرنے کیلیے ایکسیئن سکھر بیراج نے کمانڈنٹ شہباز رینجرز اور ایس ایس پی سکھر کو لیٹر لکھ دیاہے جس کی کاپی میڈیا نے حاصل کرلی ہے جبکہ دوسری جانب سکھر بیراج کے چیف انجینئر ارشاداحمد میمن نے6 جنوری سے 20 جنوری تک سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی ساتوں نہروں کی سالانہ بھل صفائی کا بھی اعلان کردیا ہے بھل صفائی کے دوران بیراج کے تمام گیٹس کھول دیئے جائیں گے اور نہروں میں پانی کی فراہمی بند کردی جائے گی۔