شہباز شریف کے اہلخانہ کے اثاثے منجمدکرنے کی رپورٹ طلب

161

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سیمنی لانڈرنگ ریفرنس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے سلمان شہباز ،بیٹی رابعہ عمران اورداماد ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ آئندہ سماعت پرطلب کر لی۔عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے دوبارہ طلب کر لیا ۔ شہبازشریف کے وکلا ء نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔