کوئٹہ: سیکورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ

225
کوئٹہ: عیسیٰ نگری کے علاقے میں بم دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر شواہد اکٹھے کررہے ہیں

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، گاڑی گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھے کرلیے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔