راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف نے پاک ایئرفورس آپریشنل بیس کا دورہ کیا، اس موقع پر ایئرچیف مجاہدانورخان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
#COAS visited an Operational Base of Pakistan Air Force today to witness #Pakistan -China Joint Air Exercise “Shaheen-IX”. Shaheen-IX is 9th in the series of joint exercises between PAF & PLAAF which started in 2011 & are held in Pakistan & China on alternate basis. (1/4) pic.twitter.com/INvbCgXguh
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا تے ہوئے پاکستان چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 کا معائنہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا،مشترکہ مشقوں سے خطے کے نئے ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹجک چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں بھی فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز 2011 میں ہوا تھا۔