گوادر(نمائندہ جسارت) علاقے کے لوگ مستقبل میں ہونے والی ترقی کاموں میں حصہ لینے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں، بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی پولیس خالد کورائی نے گوادر پریس کلب میں اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پولیس میں اصلاح کی ضرورت، منشیات اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ اپنے رویوں میں بھی بہتری لانا ہے۔قبل ازیں پریس کلب پہنچنے پر گوادر پریس کلب کے صدر اسماعیل بلوچ اور سینئر صحافی اور کابینہ ارکان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر اسماعیل بلوچ اور ساجد رحیم نے دوران تعیناتی جرائم کیخلاف ان کی کارکردگی کو سراہا ان کے نیک جذبات اور احساسات کی تعریف کی اور ان سے نیک توقع کا اظہار کیا۔ سابق ایس ایس پی خالد کورائی نے کہا کہ گوادر کے لوگ شریف النفس اور پر امن لوگ ہیں ڈیڑھ سال کی تعنیاتی کے دوران لوگوں اور صحافیوں کا تعاون رہا ہے۔