سراج الحق سے جمعیت کے وفد کی ملاقات ، والدہ کی وفات پر تعزیت

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ عمر احمدخان کی قیادت میںاراکین مقامی مجلس شوریٰ نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ادارہ نورالحق کراچی میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاںسینیٹر سراج الحق نے امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمدحسین محنتی وامیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر ذمے داران کے ساتھ مقامی شوریٰ سے خصوصی ملاقات
کی۔ملاقات میں اسلامی جمعیت طلبہ کی موجودہ صورتِ حال اورپالیسی پرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔اس موقع پرسینیٹرسراج الحق نے اسلامی جمعیت طلبہ کی کاوشوں کوسراہا اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔