کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق آج2روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے،صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ حیدرآباد وسانگھڑ اضلاع میں دعوتی،تنظیمی وعوامی اجتماعات سے خطاب کے
علاوہ ضلع سانگھڑ کے سابق امیر عبدالعزیز غوری اور حیدرآباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی ،نامور ادیب ڈاکٹر عابد لغاری کے لواحقین سے تعزیت ومیڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔وہ تعزیتی اجتماع،اجتماع ارکان اورکل حیدرآباد میں منعقدہ علما ومشائخ کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت وخطاب کریں گے۔