راولپنڈی ( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کو برقرارر کھنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔