اپوزیشن جتنا زور لگا لے،حکومت مدت پوری کرے گی،شیخ رشید

227

اپوزیشن کا استعفے دینے کا اعلان محض ڈرامہ ہے.اپوزیشن کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کرنے کا شوق ہے تو آئے آکر پنا شوق پورے کرلے. وہ چاہے جتنا بھی زور لگالیں میں دعوی کرتا ہوں کہ  حکومت عمران خان کی قیادت میں پانچ سال پورے کرے گی. ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف آئی اے ہیڈ کورٹر کے دورے کے موقع پر  میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا  کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی کشیدگی کوکم کرنے کے لیے  مذاکرات کرنے  پر آمادہ ہے مگر اپوزیشن کے اندر دو بیانیے موجود ہیں اور یہ لوگ خود  انتشار کا شکار ہیں. پیپلز پارٹی جے ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار نہیں ہے،اس نے ہمیشہ جمہوری اقدار کا پاس رکھا ہے،موجودہ حالات میں بلاول بھٹو بہترین انداز میں سیاسی مہم کی قیادت کر رہے ہیں.مسلم لیگ ن کے  صدر شہباز شریف  بھی  سیاسی معملات میں مفاہمت کرنے کے لیے تیار ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایف آئی اے کی ECL  لسٹ میں 400 سےزائد افراد کے نام موجود ہیں،جبکہ 1000 لوگوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل ہیں. تمام غیر ضروری لوگوں کے نام خارج کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں.حکومت ادارے کے مختلف شعبوں  بالخصوص سائبر کرائم ونگ کے لیے 2 ارب روپے کے فنڈ جاری کرے گی جبکہ 2 ہزار افراد کا اضافہ بھی کیا جائے گا.امید ہے مسقبل میں ایف آئی اے عوام کی خدمت کا ایک بہترین ادارہ بنے گا.