کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے اسمال ٹریڈرز کے مرکزی رہنما محبوب اعظم اور کراچی کے صدر محمود حامد کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وفد میں کراچی کی مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران شامل تھے ۔ 2ماہ قبل کشمیر ریلی میں بم دھماکے سے زخمی ہونے والے تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی بھی تعزیت کر نے والوں میں شامل تھے جو زخمی ہونے کے باوجود امیر جماعت اسلامی سے اظہار تعزیت کے لیے آئے ۔ امیر جماعت اسلامی نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ تعزیت کرنے والے وفد میں پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے صدر جاوید حاجی عبد اللہ ، میرٹ روڈ ٹریڈرزکے عثمان شریف ، حاکم خان ، ناز پلازہ الیکٹرونکس مارکیٹ کے نوید احمد ، کامران اطہر ، اردو بازار کے اقبال یوسف ، واٹر پمپ ٹریڈرز کے عارف اسماعیل ، مقصود ملک ، ایم اے جناح روڈ ، اسپورٹس مارکیٹ کے سلیم ملک ، لیاقت آباد ٹریڈرز کے صدر بابر بنگش ، تاجران قائد آباد کے رہنما شوکت ربانی ، نذیر خان ، جامع کلاتھ کپڑا مارکیٹ کے رہنما شاہد خان اور دیگر شامل تھے ۔ تاجر رہنمائوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔