لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کی تاریخ قوم کے زخم تازے کردیتی ہے ،آج کے دن 49
سال قبل مشرقی پاکستان اور 6سال قبل آرمی پبلک اسکول کا سانحہ ہوا ،اے پی ایس کا سانحہ قومی تاریخ کا بہت دردناک اور ناقابل فراموش واقعہ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بڑی جرات، تدبر اور حکمت سے دہشت گردی کے خلاف ایک قومی بیانیہ تشکیل دیا ۔سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے غم زدہ خاندانوں کے دکھ کو ذاتی طورپر محسوس کرتا ہوں اللہ تعالی غمزدہ والدین، خاندانوں کو صبر دے اور شہداکو جنت الفردوس میں مقام بلند سے سرفراز فرمائے۔