xاسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت شوپیس ہے جس کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جاسکتے ہیں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسو ں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور سینیٹ انتخابات قبل از وقت کرانے کے بارے میں مشاورت کر رہی ہے ہم نااہل حکومت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق مارچ میں کرائے جائیں گے اور اس سے قبل حکومت کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اب تک پی ڈی ایم نے 6 کامیاب جلسے کئے ہیں اور جہاں پر حکومت نے زیادہ رکاوٹیں کھڑی کی وہ جلسہ ذیادہ کامیاب ہوا ہے انہوں نے کہاکہ لاہور جلسے سے دو روز قبل افواہ پھیلائی کہ اداروں نے کہا کہ جلسہ نہیں ہونے دیں گے اس کے باوجودلاہور کا جلسہ تاریخ ساز اور فقید المثال تھا انہوں نے کہاکہ بعض میڈیا کے دوستوں نے جلسہ کی تعداد دو سے 5ہزار بتائی ہے اگر کوئی نابینا ہے تو ان کا کوئی قصور نہیں لاہور جلسے میں ہمارے اوپر مقدمات بنائے گئے ہیں مگر ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔