برطانوی عدالت عظمیٰ نے ہیتھرو ائرپورٹپر تیسرے رن وے کی اجازت دیدی

172
لندن: ماحولیاتی کارکن ہیتھرو ائرپورٹ پر تیسرے رن وے کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی عدالت عظمیٰ نے دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائرپورٹ پر تیسرے رن وے کی تعمیر کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مضر گیسوں کے اخراج کے خاتمے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کریں اور نئے رن وے کی تعمیر کا کام رکوائیں۔