اسلام آباد(اے پی پی)جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے قتل کے ملزم وسیم عباس کو ناکافی شواہد کی بنا پر 11 سال بعد بری کر نے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ گوجر خان کے رہائشی ملزم وسیم عباس پر وحید انجم کو قتل کرنے کا الزام تھا،جھگڑے کے دوران 2009میں فائرنگ سے وحید انجم ہلاک ہوگیا تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم وسیم عباس کو سزائے موت سنائی تھی ،ہائیکورٹ نے ملزم وسیم عباس کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا تھا۔