ملک کے وسیع ترمفاد میں،سندھ حکومت قربان کردیں گے،بلاول بھٹو

287

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے.وزیرِ اعظم سیاسی کارکنوں،میڈیا مالکان اور بلاگرز کو تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال رہے ہیں مگر جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے. سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکومت بوکھلاہٹ  کا شکار ہے جبھی متنازع فیصلے کرکے اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے.عدالت کو حکومت کے اس اقدام کا نوٹس لینا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے اشیائے خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں جبکہ ملک میں گیس کا بحران بھی متوقع ہے.31 جنوری تک عمران خان کو ہر صورت میں استعفی دینا پڑے گا،پیپلز پارٹی ملک کے وسیع تر مفاد میں سندھ حکومت سے استعفے دے کرعوام کو اس نااہل حکومت سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی. شہباز شریف سے جیل میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد ان کی والدہ کی تعزیت کرنا تھا،البتہ یہ ممکن نہیں کے دو سیاستدانوں کی ملاقات میں سیاست زیرِ بحث نہ آئے.اپوزیشن متحد ہوکر حکومت کا مقابلہ کرے گی.