ایران کے اسٹیٹ بینک کے صدر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ امریکہ کیجانب سے یورپ کے مختلف بینکوں کیخلاف دباؤ کی وجہ سے وہ ایران کو سہولیات فراہم کرنے سے کترا رہے ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی اسٹیٹ بینک کے صدر نے کہا کہ بنیادی اشیاء، ادویات اور طبی سامان کی خریداری پر کسی بھی طرح کی پابندی اور اس کی خریداری کیلئے کسی بھی لائسنس کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔
عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ امریکہ ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ جبر کی پالیسی اپناتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے کہ جن میں سے ایک ایرانی مالیاتی نظام اور تمام ایرانی بینکوں پر عائد پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوروناویکسین سے متعلق امریکہ کے عدم تعاون کی بنا پر عالمی ادارہ صحت کی منظور کردہ ویکسین کو دوسرے ممالک سے خریدنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم امریکہ اس میں رکاوٹ کا باعث ہے۔