راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے، اپنی عظیم قوم کی حمایت سےپاک فوج کسی بھی قسم کےخطرےسےنمٹنےکیلیےتیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ایئرچیف نے فوجی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورآپریشنل تیاریوں کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مشقوں میں انٹیگریٹڈایئرڈیفنس،دیگرفضائی دفاعی ہتھیاروں کابھی مظاہرہ کیا گیا،مشقوں میں دور تک مار کرنیوالےایئر ڈیفنس سسٹم کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا۔
اس موقع پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، جنہوں نے مشقوں میں ایئراسپیس مینجمنٹ سسٹم کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔