حسین محنتی ودیگر کی سابق امیر ضلع نوابشاہ غلام حیدر بھٹی کی وفات پر تعزیت

156

کراچی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امرا پروفیسر نظام الدین میمن، ممتازحسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز، عبدالغفار عمر، اظہار الحق، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،نائب قیمین عبدالوحید قریشی، عبدالحفیظ بجارانی، محمد افضال، نواب مجاہدبلوچ، مولانا عبدالقدوس احمدانی، مولانا حزب اللہ جکھرو، حافظ طاہر مجید و سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ و دیرینہ
رکن اور ضلع نواب شاہ کے سابق امیر غلام حیدر بھٹی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ غلام حیدر بھٹی جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ سراپا تحریک اور زندگی کی آخری سانس تک اپنے خاندان سمیت تحریک سے جڑے رہے۔