اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ،عدالت عظمیٰ نے ڈینئل پرل کے والدین کے وکیل
فیصل صدیقی کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس یحی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کے درمیان کے وقت کے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ ڈینئل پرل کے قتل کے بعد کی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں، ڈینئل پرل کی ڈی این اے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ موجود ہے سب کچھ عدالت میں پیش کروں گا۔عدالت عظمیٰ نے دوبارہ دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک کیلیے ملتوی کر دی۔