نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر غلام حیدر بھٹی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر مفتی نور محمد جونو نے پڑھائی۔ امیر ضلع سرور احمد قریشی، ارکان و کارکنان جماعت اسلامی سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ انکی تدفین حاجی نصیر قبرستان میں عمل میں آئی۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی، رہنمائوں طارق جاوید، کنور راشد مکرم، فیصل ہمایوں، ظفر اقبال، تاجر رہنما حاجی محمد اسلم شیخ و دیگر نے غلام حیدر بھٹی کے انتقال پر ان کے بیٹوں و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی اسلام اور جماعت اسلامی کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔