نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی نوابشاہ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر مقدمے درج کرنے کے بعد گرفتار کرنے والے عمل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر انیلا رفیق ملاح، عاقب ڈاہری، راجب مگسی، خالد راہو، مولا بخش کیریو ودیگر نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیجا گیا ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو سندھ سے محبت کے جرم میں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن سندھ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے رہنماؤں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔