سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور شہداء کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

347

جہانیاں(آن لائن) سانحہ آرمی پبلک ا سکول پشاور شہداء کی چھٹی برسی 16دسمبر بدھ کو منائی جائے گی ،سانحہ کی یاد میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام مختلف
تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں شہداء کیلیے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا ۔