نواب شاہ (رپورٹ کاشف رضا) نوابشاہ میں محکمہ آبپاشی نے ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ کی اراضی پر قائم تجاوزات گرانے کا نوٹس جاری کردیا۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے دکانداروں کو 3 دن میں دکانیں اور تجاوزات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ محکمے کا کہنا ہے
کہ عدالتی حکم پر محکمے کی زمین پر قائم تجاوزات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ایس ڈی او ایریگیشن ذوالفقار کھوسو نے بتایا کہ تین سو سے زائد افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ضلع بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر قائم تجاوزات کو مرحلہ وار مسمار کیا جائے گا۔ایس ڈی او ایریگیشن نے مزید کہا کہ محکمے کی زمین کو ہر صورت قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے گا۔