عدالت عظمیٰ رجسٹرار آفس نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

135

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ رجسٹرار آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عظمی میں21 دسمبر2020ء سے3 جنوری 2021ء تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران21 سے24 دسمبر2020ء کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں2 بینچ، عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں 2 بینچ اور لاہور رجسٹری میں ایک بینچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔