کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جمعہ، ہفتہ 18 اور 19 دسمبر کو سندھ کے حیدرآباد و سانگھڑ اضلاع کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ مختلف دعوتی تنظیمی و عوامی اجتماعات سے خطاب، سابق امیر ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی، سابق امیر ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری کی وفات پر لواحقین کے پاس جاکر تعزیت۔ میڈیا ٹاک اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسن محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف شیخ و دیگر صوبائی و مقامی ذمے داران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔