زرداری کے ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کا معاملہ سماعت کیلیے منظور

131

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے سابق صدر آصف زرداری کی نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست سردیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ ہم نیب قانون کے سیکشن16 اے کے تحت درخواست دائر کی،ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی کی احتساب عدالت منتقل کرنے کی درخواست دیں۔رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نئی درخواست دائر کریں عدالت سماعت کے لیے مقرر کر دے گی،وفاق سے نہیں بلکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں نیب ریفرنسز منتقل کرنے کا معاملہ ہے۔