سکھر(اے پی پی) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آوارہ کتوں کے کانٹے کے معاملے کی سماعت کے دوران ایس ایس پی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور کی عدم پیشی برہمی کا ظہار کیا اور کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو انہیں ضلع بدر کیا جائیگا۔دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ سماعت کے موقع پر مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز، میونسپل اور محکمہ صحت کے افسران پیش ہوئے اور اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔عدالت کو بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن میں5ہزار واقعات ہوئے ۔سکھر ڈویژن میں بھی سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے جتنے واقعات ہوئے اتنے مقدمے کیوں درج نہیں کیے گئے۔ لاڑکانہ ڈویژن میںصرف 23مقدمے درج کیے گئے ۔ عدالت نے تمام اسپتالوں میں کتیکے کاٹنے کی ادویات مہیا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جب وزیروں اور امیروں کے بیٹوں کو کتے کاٹیں گے تو پھر سب کو پتا چلے گا۔سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔