ایپل 2021 کے اول ششماہی میں 96 ملین آئی فونز تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جو کہ سالانہ پروڈکشن میں پہلے سے 30 فیصد اضافہ ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایپل نے کو 95 سے 96 ملین آئی فونز تیار کرنے کو کہا ہے جس میں جدید ترین آئی فون 12، پرانے آئی فون 11 اور ایس ای بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2019 میں آئی فون کی تیاری کے مقابلے میں یہ 20٪ اضافہ ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے صارفین کی طلب اور کمپنی کے ہدف کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل کا اپنے سپلائرز کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 2021 میں 230 ملین آئی فون بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پرانے اور نئے دونوں ماڈل شامل ہیں۔