اسلام آباد (آن لائن) اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی وزارت ریلوے آمد ہوئی، شیخ رشید احمد نے بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا۔ اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ دونوں وفاقی وزرا نے ایک دوسرے کے لیے نئی ذمے داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعظم سواتی نے شیخ رشید احمد کو ریلوے میں گزشتہ 2 سال میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاںچیئرمین پاکستان ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے نئے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کو جدید ترین ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ مسافروں کی حفاظت اور سر وس پر اعتماد کو یقینی بنایا جائے گا۔