جرائم کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، ایس ایس پی دادو

179

دادو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کی جانب سے ضلع دادو کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ میں ایس ایس پی نے تمام ایس ایچ اوز سے ان کے تھانہ جات کی حدود میں امن وامان کی صورتحال، جرائم کیخلاف اقدامات، تعینات نفری اور موجودہ حالات کے متعلق معلومات دریافت کی اور اس حوالے سے مزید تبادلہ خیال کیا۔ ایس ایس پی نے تمام افسران کو واضح ہدایات دیں کہ جرائم کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جس میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کہیں بھی کوئی واردات پیش آئے تو فی الفور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچے تمام ڈی ایس پی ایز اور ایس ایچ اوز عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے روزانہ اپنے دفتر میں مخصوص ٹائم مقرر کریں، شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھ کر پولیس اور عوام میں بہتر تعلقات سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز تسلسل کے ساتھ گشت کریں، رینڈملی اسنیپ چیکنگ اور شہروں کے داخلے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے اور پولیس ڈپلائمنٹ نمایاں نظر آنی چاہیے ایکٹو کرمنلز اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کے تحت حکمت عملی اپنائی جائے۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام بارڈر ایریاز کو سیکیور بنایا جائے اور داخلی پوائنٹس پر چوکیاں قائم کی جائیں گی پولیس کا کوئی بھی افسر یا اہلکار غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ ایس ایس پی دادو کی جانب سے درگاہ شہید مخدوم بلاول سمیت تحصیل میہڑ کا بھی دورا کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔