کراچی(آن لائن)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر مشتاق ابراہیم سومرو کی تقرری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مشتاق ابراہیم سومرو کو خلاف قانون ترقی دی گئی اور انہیں تقرری بااثر شخصیت کی ایما پر دی گئی۔درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ آوٹ آف ٹرن پروموشن کو خلاف قانون قرار دے چکی ہے۔ مشتاق ابراہیم کی بطور ڈائریکٹر منتخب کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مشتاق ابراہیم سومرو کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔