رحیم یار خان: اسپتال میں سلنڈر دھماکا 8 افراد جھلس گئے

227

رحیم یار خان (صباح نیوز) رحیم یار خان میں نجی اسپتال میں سلنڈر دھماکے میں 8 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے سے وارڈ میں آگ لگ گئی اور شدت کے باعث اسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔