لاڑکانہ ، مرکزی کمرشل مارکیٹ ریشم گلی جوہڑ میں تبدیل، خریداروں کو پریشانی

202

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن کے نااہل افسران کی غفلت اور انتظامیہ کی لا پروائی کی وجہ سے شہید بے نظیر بھٹو کے شہر و بلاول کے حلقہ انتخاب اور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا مرکزی کمرشل مارکیٹ لاڑکانہ ریشم گلی گندے پانی کی لپیٹ میں آگئی، گندے پانی کی وجہ سے خواتین و بچے پریشان اور تاجر برادری مایوسی کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے تاجروں محمد علی شیخ و دیگر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئے دن گندے پانی کی وجہ سے تاجر و خواتین اور بچے اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن بار بار شکایت کرنے پر بھی میونسپل کارپوریشن کے نااہل افسران توجہ نہیں دے رہے۔ تاجروں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ شہر کے مرکزی مارکیٹ ریشم گلی پر توجہ دے کر گندے پانی کی نکاسی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔