دادو ،ڈی ایچ کیو اسپتال میں نوجوان کی ہلاکت کے ذمے ڈاکٹرزقرار

136

دادو(نمائندہ جسارت)دادو میں ایک ماہ قبل ڈی ایچ کیو اسپتال دادو میں 22 سالہ نوجوان جاوید پہوڑ کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاکت پر تین رکنی ٹیم نے انکوائری رپورٹ ڈی ایچ او دادو کو پیش نوجوان کی موت کے ذمے دار ڈاکٹر قرار، محکمہ صحت سے غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ،ڈی ایچ کیو اسپتال دادو کے ایم ایس عبدالحمید میرانی کی جانب سے نوجوان کی ہلاکت پر تین رکنی سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر سکندر جمالی، ڈاکٹر نزاکت جسکانی اور ڈاکٹر سکندر کھوسو شامل تھے۔ انکوائری ٹیم نے غفلت برتنے کے الزام میں آنے والے ڈاکٹرز نیاز چنا، آصف ملکانی، عتیق الرحمن اور ہلاک نوجوان کے ورثا کے بیان قلمبند کیے تھے ۔انکوائری میں ڈاکٹر نیاز چنا، آصف ملکانی، عتیق الرحمن پر نوجوان کے علاج میں غفلت برتنے کے شواہد ثابت ہوئے ہیں ۔ٹیم نے رپورٹ میں غلفت برتنے والے ڈاکٹرز پر محکمہ صحت سے کارروائی کی سفارش بھی کردی ہے جبکہ پولیس نے ورثاء￿ کے احتجاج پر ملوث ڈاکٹرز پر مقدمہ کی یقین دھانی کرائی تھی مگر اب تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ڈی ایچ کیو اسپتال میں نوجوان کو بخار کے علاج کیلیے اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹرز نے علاج میں غفلت برتی جس باعث نوجوان کی ہلاکت واقع ہوئی تھی۔