لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے جیل میں ملنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں کل ملنے کے لیے درخواست دے دی ہے، حکومتی ذرائع نے بلاول بھٹو کی درخواست کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔