نوابشاہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف

227

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف ریکارڈ درست نہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق علی سولنگی کا چھاپا، ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کی ہدایت پر چھاپا مارا، یوٹیلٹی اسٹور منو آباد کا ہنگامی دورہ بھی کیا، جہاں ریکارڈ کی درستگی نہ ہونے سمیت کسی بھی حوالے سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر اظہار برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ مکمل ریکارڈ کے ساتھ بروز پیر دفتر میں طلب کرلیا گیا۔ اس دوران طارق علی سولنگی نے کہا کہ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم غریب عوام کے بچوں کا لقمہ کسی اور کے منہ میں نہں جانے دیں گے، ہمیں جو ذمے داری دی گئی ہے، اس میں عوام کی خدمت شامل ہے، میرے دفتر کے دروازے ہر عام خاص کے لیے کھلے ہیں، کہیں بھی عوامی سطح پر کوئی بھی زیادتی نظر آئے بلا تردد عوام رابطہ کریں، ہم آپ میں سے ہی ہیں، آپ ہم پر اعتماد رکھیں۔ اس دوران عوامی حلقوں کی جانب سے طارق علی سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔