قصور (آئی این پی) سہاری روڈ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اور ماں جاں بحق جبکہ باپ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ قصور میں سہاری روڈ پر مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اور ماں جاں بحق جبکہ باپ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں آسیہ بی بی،7 سالہ بیٹی اقرا،5 سالہ بیٹا افضل،2 سالہ بیٹا طیب شامل ہیں۔ مبینہ طور پر خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔