احتساب عدالت، نیب سے شہباز شریف کا ریکارڈ طلب

386

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب سے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور کیس کی آئندہ سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے دونوں گواہان کو بھی آئندہ سماعت کے لیے پابند کردیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر نیب نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت شہباز شریف نے اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ان کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بنایا جائے اور بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین کو بھی شامل کیا جائے۔ شہباز شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے دی گئی ہے۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے نیب کے گواہ سید طیب زوار بخاری کی جانب سے قلمبند کروانے جانے والے بیان پر جراح کی۔