منی لانڈرنگ کیس ‘ شہباز ، حمزہ اور دیگر کے ریمانڈ میں توسیع

124

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید جوادالحسن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سماعت16دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 4دن کی توسیع کردی اورنیب کے تینو ں گواہوں کو دوبارہ جرح کے لیے طلب کر لیا ہے۔