درہ آدم خیل : پاکستان موومنٹ ڈیموکرٹیک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام پالیسیاں بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت چلائی جارہی ہیںِ، سلیکٹیڈ کو لانے والے قوم پر رحم کریں اور ملک کو مزید تباہی سے بچائیں۔
ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی پر امن جدو جہد کرکے حکومت کو گھر بھیجنے پر مجبور کریں گے،13 دسمبر لاہور میں پی ڈی ایم آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ووٹ چوری کرکے حکومت کرو گے تو ضرور سامنے آئیں گے،ناجائز اور جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، قبائل پر مسلط کردہ انظمام نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے انظمام کے موقع اربوں روپے دینےکا اعلان کیا گیا لیکن آج قبائلی عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ قادیانیوں کو دوبارہ مسلمان بنانے والوں کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا پڑیگا، حکومت قادیانی لابی کو نوازنے اور اسرائیل سے تعلقات بڑھانے میں مصروف ہے۔