سکھر ،احساس کفالت سینٹر پر غریب  خواتین کی تذلیل کا سلسلہ جاری

685

سکھر( نمائندہ جسارت)گورنمنٹ ہائی اسکول روہڑی میں قائم احساس کفالت سینٹر پر خواتین کا رش ایس اوپیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے خواتین کو کلاس روم میں بھیڑ بکریوں کی طرح فرش پر بیٹھا کر ان کی تذلیل کا سلسلہ جارہی ہے اندر اور باہر رش کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب باہرکھڑی خواتین نے احتجاج کرتے ہوے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار ر شوت کے عوض من پسند خواتین کو اندر داخل کرواکر ایچ بی ایل ایجنٹ سے کاروڈ چیک کروا کر رقم آنے والی خواتین سے باہر جاکر 500سے 1000روپے تک کٹوتی کررہے ہیں متاثرہ خواتین نے بی ایس آئی پی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت سینٹرروہڑی میں خواتین کے بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے پولیس کی مداخلت ختم کروا کر بینفشری خواتین کو پوری رقم کی ادائیگی کو یقنی بنایا جائے