لاڑکانہ ،نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس بیٹ6 کا روڈ سیفٹی اسٹال

221

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس لاڑکانہ بیٹ 6 کی جانب سے رتودیرو ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی اسٹال لگاکر روڈ سیفٹی میں استعمال ہونے والی اشیا کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔ اس موقع پر ایس پی موٹروے پولیس لاڑکانہ اسد اللہ ابڑو، ایڈمن آفیسر سجاد احمد پیرزادو و دیگر کا کہنا تھا کہ آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر ایڈمن ہائی وے اشتیاق احمد کی خصوصی ہدایات پر اسٹال لگاکر لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے تاکہ شہری باحفاظت سفر کرسکیں،دوسری جانب موٹروے پولیس کے افسران کی جانب سے غریب خاندانوں کو ٹھنڈ سے بچانے کیلیے گرم کپڑے بھی تقسیم کیے۔