پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من و عن عمل ہوگا، یوسف رضا گیلانی

407

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من وعن عمل ہوگا، پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کے لیے ہوتے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ آج اپنے کیس میں پیش ہونے آیا ہوں ہم چاہ رہے تھے جو بھی گواہ آئیں ان کے پاس اصل دستاویزات ہونے چاہئیں فوٹو اسٹیٹ کاپی بغیر تصدیق اس کی حیثیت نہیں ہوتی کیونکہ اگر سیکرٹری کے سائن بھی اگر کسی دستاویز پر مشکوک ہوں گے تو پھر کیس آگے کیسے چلے گا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے واضح کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔