آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا فیصلہ مسترد کردیا

218

اسلام آباد (کامرس ڈیسک )آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا فیصلہ مسترد کردیا،محدود اوقات میں سپلائی کا مسئلہ حل کرائیں ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے ،آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پٹرولیم کو خط لکھ دیا،انتظامیہ نیرات 8 سے صبح 6 بجیتک ٹینکرز چلانیکی اجازت دی ہے، 8 گھنٹوں میں شہر بھر میں پٹرول پمپس پر سپلائی کرنا ممکن نہیں، انتظامیہ کے ساتھ معاملہ حل کرانے کیلئے وزارت پٹرولیم کردار ادا کرے، معاملہ حل نہ ہوا تو 16 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔