زرداری نے سندھ اسمبلی توڑنے کیلیے پی ڈی ایم سے مہلت مانگ لی

350

 

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے پر سی ای سی اجلاس میں مشاورت کیلیے مہلت مانگ لی ۔پی ڈی ایم پارٹی سربراہان نے آصف زرداری کی مشاورت کی درخواست قبول کرلی ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ
استعفوں کا معاملہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور اس کیلیے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں ،آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہوں سے درخواست کی کہ استعفوں کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں مشاورت کیلیے اجازت دی جائے جس پر پی ڈی ایم سربراہان نے سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے کے لیے مہلت دیدی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنمائوں نے آصف زرداری سے درخواست کی ہے کہ پی ڈی ایم کا نکتہ نظر پارٹی ارکان اور سی ای سی ارکان کو بتایا جائے۔ آصف زرداری نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کروں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے سندھ اسمبلی سے متعلق انتظار کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق استعفوں اور سندھ اسمبلی توڑنے سے سینیٹ انتخابات پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟اپوزیشن جماعتوں نے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے جس میں آئینی ماہرین سے رائے لی جارہی ہے کہ آیا 400 سے زائد استعفوں کے بعد کیا سینیٹ الیکشن ممکن ہیں؟سندھ اسمبلی ٹوٹنے پر کیا الیکٹورل کالج نا مکمل ہو جائے گا؟سندھ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد کیا سینیٹ انتخابات ہو سکتے ہیں؟تمام سیاسی جما عتوں نے اس بارے میں اپنے آئینی و قانونی ماہرین رائے لینا شروع کر دی ہے۔