لاہور کے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ، بلاول

79

لاہور (خبر ایجنسیاں ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرادری نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی
طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کے لییچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں بلاول ہاوَس لاہور میں ان کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو ہدیت کی کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور کے جلسے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے ، 13 دسمبر کے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کیوں کہ کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔