آصف زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

426

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی اکاو¿نٹس کے پارک لین، ٹھٹھہ اور پنک ریذیڈنسی ریفرنسز میں گواہوں کے بیانات اور جرح جاری رہی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران پارک لین ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور گواہ احسن اسلم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ گرفتارملزمان کو پولیس حراست میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا، اس موقع پرآصف زرداری کے علاوہ شریک ملزمان انور مجید،عبدالغنی مجید،سلیم فیصل کی بھی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے گواہ شتروگن کوبھی آئندہ سماعت پر طلبی کا سمن جاری کر دیااورسماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔